Featuredکھیل و ثقافت

ثناءمیر نے ایک اور اعزازحاصل کرلیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر کوایشین گیم چینجرایوارڈ سے نوازدیا گیا۔

امریکا کے شہرنیویارک میں منعقدہ ایوارڈزکی تقریب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنامیرکوان کی نمایاں خدمات اوربہترین پرفارمنس پرایشین گیم چینجر ایوارڈسےنوازاگیا۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ایشیا سوسائٹی کی صدرچنگ ہین چی کاکہنا تھاکہ پاکستان میں پیدا ہونےوالی ثناءمیرکیلئےحالات چیلنجنگ تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اوراپنی محنت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کااعزازحاصل کیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ثناء میرنے تقریب میں علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھ اورکہاکہ وہ یہ ایوارڈان لوگوں کےنام کرتی ہیں جنہوں نے صرف جنگ ہی دیکھی،اگر وہ پاکستان کے بجائے کشمیرمیں پیداہوتیں تویقیناًوہ نہیں ہوتیں جوآج ہیں۔

انہوں نےاعلان کیاکہ یہ ایوارڈوہ ان خواتین کےنام کرتی ہیں جوکھیلوں سمیت ہرشعبےمیں خود کومنوانےکی کوشش کررہی ہیں۔”I would like to dedicate this award to three groups of people: the children of all the war-torn populations of the world, the strong women who are helping each other, and for the people who are standing up for climate change.”

— @mir_sana05 #AsiaGameChangers

— Asia Society (@AsiaSociety) October 24, 2019

خیال رہےکہ یہ ایوارڈ ایشیاکی نمایاں بزنس،اسپورٹس اورکلچرسےتعلق رکھنےوالی شخصیات کودیاجاتاہے۔  واضح رہےکہ ثنامیرنےون ڈے کرکٹ کاآغاز 2005 میں سری لنکاکی ٹیم کےخلاف کھیل کے کیاتھاجبکہ 2019 میں جنوبی افریقہ کےخلاف ان کاآخری  ون ڈےتھا۔

ان کی قیادت میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نےایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونےکےتمغےحاصل کیےتھے۔جبکہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کےمطابق خواتین کےایک روزہ کرکٹ کےگیندبازوں میں آٹھویں درجہ پرفائزہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close