Featuredپنجاب

مریض کی صحت عزیز ہے تو سیاست نہیں کھیلنا چاہئے

راولپنڈی: وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو بانڈ کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتے گزر گئے ہیں حکومت پر بھی دباؤ ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے جس پر عمل ہونا چاہئے، سیکیورٹی بانڈ کی شرط ہے صحت پر توجہ دینی چاہئے۔

وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ مریض کی صحت عزیز ہے تو سیاست نہیں کھیلنا چاہئے، مسلم لیگ ن کو نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کامسئلہ نہ بنایا جائے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اب تو انہیں کیش بھی نہیں دینا بس ایک بانڈ بھر کر دینا ہے،غصے میں چند لوگوں نے مختلف رائے دی ہے، کابینہ کا مشترکہ فیصلہ ہے حکومت نے اپنا حق ادا کردیا ، میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں تو وہ کہیں بھی جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اگر سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کا مسئلہ بنارہی ہے تو میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close