Featuredدنیا

صہیونی وزیرِاعظم پر کرپشن کے الزامات پر فرد جرم عائد

تل ابیب : صہیونی وزیرِاعظم پر رشوت، فراڈ، اور بدعنوانی کے تین مقدمات میں فردِ جرم عائد

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نتن یاہو پر بدعنوانی، دھوکا دہی اور رشوت کے تین الزامات ثابت ہوگئے،اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ کے 3 کیسزمیں فرد جرم عائد کردی گئی

اٹارنی جنرل ایوی ہائی مینڈل بِلٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی وزیرِاعظم پر رشوت، فراڈ، اور بدعنوانی کے تین مقدمات میں فردِ جرم عائد کردی اور ان مقدمات کو 4000، 2000 اور 1000 کے نام دیئے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ان الزامات کو اپنے خلاف تختہ الٹنے کی کوشش قرار دیا اور اپنے خلاف رشوت، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے تین مختلف مقدمات قائم ہونے کے باوجود اقتدار میں رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں جھوٹ کو جیتنے نہیں دوں گا، جھوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

نیتن یاہو نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستعفی نہیں ہوں گا

نیتن یاہو نے عدلیہ، پولیس اور دیگر پر ان کے خلاف سیاسی الزامات کے ذریعے سازش کرنے کا الزام عائد کیا اور تفتیش کاروں پر گواہوں کو جھوٹ بولنے کے لیے رشوت دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا اس داغدار مرحلے میں تفتیش کار سچ کی تلاش میں نہیں بلکہ میرے پیچھے تھے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close