Featuredکھیل و ثقافت

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فواد عالم بھی شامل

فواد عالم کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی، سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

کئی برسوں بعد فواد عالم کو بھی قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا ٹیم کی سلیکشن تنہا نہیں کرتا بلکہ 6 سلیکٹرز کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا غور سے جائزہ لیکر انتخاب کرتے ہیں، سب کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم منتخب کی گئی تھی۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد کی جگہ فواد والم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ موسیٰ خان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کئی سال سے ٹیم سے باہر رہنے والے فواد عالم قائداعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں اب تک 4 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں اور ان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا امید ہے کہ اس بار ٹیم میں موقع ملے گا۔

اظہر علی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی، حارث سہیل، کاشف بھٹی، اسد شفیق، یاسر شاہ، شان مسعود، امام الحق اور عمران خان شامل ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close