Featuredکھیل و ثقافت

ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن برقرار

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا تیسرا میچ مستقل بارش کے باعث منسوخ

ٹی20 سیریز میں 0-2 کی فتح کی بدولت پاکستان نے عالمی نمبر ایک پوزیشن بھی برقرار رکھی۔

پاکستان نے پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری پہلے ہی حاصل کر لی تھی۔

گرین شرٹس نے پہلا میچ شعیب ملک کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت جیتا تھا جب کہ دوسرے میچ میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا تھا۔

بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے بطور کپتان پہلی سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close