Featuredسندھ

جمعہ کے روز 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن کی تفصیلات جاری کردیں

سندھ حکومت نے کل جمعہ کے روز 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت نے تفصیلات جاری کردیں جس میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ 30 اپریل تک جاری رہے گا، تعلیمی ادارے، شاپنگ سینٹر، سنیما، مارکیٹیں، ریسٹورنٹ بند ہوں گے۔

ڈیلیوری رائیڈر کو اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہوگی، شام 5 سے 8 بجے تک گھروں سے غیرضروری باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

کھانے پینے کی چیزوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کو اجازت ہوگی، کار میں صرف 2 لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، تیسرا شخص ماسوائے مریض کے بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مساجد میں 3 سے 5 لوگ باجماعت نماز ادا کرسکیں گے، جمعہ کے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، اشیا خوردونوش کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

گزشتہ روز مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ جمعہ کی نماز اور رمضان المبارک تراویح جاری رہے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close