Featuredدنیا

شارجہ ٹاور میں زبردست آگ بھڑک اٹھی

شارجہ: شارجہ ٹاور 40منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

قریبی عمارتیں خالی کرا لی گئیں،بلڈنگ کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیاں تباہ امدادی ٹیمیں رات گئے تک آگ بجھانے میں مصروف رہیں

شارجہ کی 40منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔تیزی سے پھیلتی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا ۔

حکام نے متاثرہ عمارت کے قریب پانچ دوسری عمارتیں بھی خالی کرا لیں،بھڑکتی آگ میں بلڈنگ کا ملبہ گرنے سے عمارت کے قریب کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

سر شام لگنے والی آگ بجھانے کیلئے امدادی ٹیمیں رات گئے تک مصروف رہیں ۔آتشزدگی سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close