Featuredکھیل و ثقافت

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

لندن: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کی سیریز 8جولائی سے شروع ہوگی۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کسی بھی دورے پر پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی 3ہفتے بائیو سیکیورٹی انوائرمنٹ میں پریکٹس کریں گے، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کی سیریز 8جولائی سے شروع ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 14 رکنی اسکواڈ پر مشتمل ہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ اسٹاف کے دیگر 11 افراد بھی مانچسٹر پہنچے ہیں۔ ٹریننگ کیمپ سے پہلے ٹیم کچھ دن قرنطینہ میں گزارے گی۔

دنیا بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد آہستہ آہستہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، البتہ نئی پابندی کے تناظر میں بال پر تھوک لگانے پر پابندی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close