Featuredپنجاب

سردار عثمان بزدار ماضی کے وزیر اعلیٰ کی طرح ون مین شو نہیں

 جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات سے اب تخت لاہور کا طعنہ سننے کو نہیں ملتا

لاہور:اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہوتو وزیراعلیٰ کو لانگ شوز پہن کر پانی میں نہیں اترنا پڑتا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں،انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں زیادہ اکثریت لیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا  وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ماضی کے وزیر اعلیٰ کی طرح ون مین شو نہیں بلکہ مشاورت اور اتفاق رائے سے فیصلے کئے جارہے ہیں۔

عید الاضحی پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،شوبازی کی بجائے عملی اقدامات ہونے کی وجہ سے مون سون میں لاہور وینس نہیں بنا،اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہوتووزیر اعلیٰ کو لانگ شوز پہن کر پانی میں نہیں اترنا پڑتا۔

وزیر اعلیٰ کسی صوبے اور علاقے کی تفریق کے بغیر اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر کے نہ صرف ان کے تحفظات اور مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں بلکہ انہیں فوری حل بھی کراتے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ  جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات سے اب تخت لاہور کا طعنہ سننے کو نہیں ملتا اور انشااللہ عملی پیشرفت جاری ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

میری میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل ہے کہ عید الاضحی پر احتیاطی تدابیر کا دامن نہ چھوڑیں ہم احتیاط کرکے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون میں واسا سمیت تمام ادارے متحرک ہیں،بہتر انتظامات سے بارش کے پانی کے نکاسی کو جلد سے جلد یقینی بنایا جارہا ہے، حکومت نے نکاسی آب اوربارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے زیر زمین ٹینکرز بنانے کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close