More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

وزیرتعلیم سندھ نے15ستمبرسےاسکول نہ کھولنےکاعندیہ دےدیا

اسکول کھولنےکافیصلہ نجی اسکول ایسوسی ایشن نہیں کرے گی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی : وزیرتعلیم سعید غنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے باعث حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی اسکول نہیں کھلیں گے۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جن کو وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 15 سمتبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جب کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنےکا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔

اس حوالے سےوزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہجب کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنےکا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، نجی اسکول ایسوسی ایشن نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے جو رپورٹس آرہی ہے وہ زیادہ اچھی نہیں، کچھ ممالک میں کورونا دوبارہ سے پھیلا ہم ایسی صورت حال نہیں چاہتے، اگر حالات خراب ہوئے تو ہوسکتا ہے 15ستمبر کو بھی اسکول نہ کھولیں۔ اسکول کھولنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، نجی اسکول ایسوسی ایشن نہیں کرے گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close