More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

ایمونیم نائٹریٹ جیسے خطرناک کمیکل ذخیرہ کرنا منع ہے : کمشنر کراچی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: بیروت دھماکے کے اثرات کراچی تک پہنچ گئے انتظامیہ جاگ گئی

بیروت میں کیمیکل اخراج کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کے بعد کراچی کی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات شروع کردیے۔

کمشنر کراچی نے بندرگاہوں،صنعتی علاقوں میں ایمونیم نائٹریٹ اور دیگر کیمکلز کے ذخائر کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مذکورہ تفصیلات ڈپٹی کمشنرز اور صنعتی علاقوں کی نمائندہ تنظمیوں سے طلب کی ہیں اور ہدایت کی کہ جلد از جلد تمام ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

کمشنر کراچی نے اس ضمن میں ایک حکم نامہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایمونیم نائٹریٹ جیسے خطرناک کمیکل ذخیرہ کرنا منع ہیں، فیکٹریوں کو مذکورہ کیمیکل درآمد کرنے سے قبل تمام دستاویزات جمع کرانا ہوں گی جس کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔

حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی کسی بھی کمپنی کو کیمیکل درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کئی کلومیٹر دور تک تباہی پھیلی اور عمارتیں متاثر ہوئیں تھیں۔

بیروت بندرگاہ پر دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 157 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close