Featuredپاکستان

عاصم سلیم باجوہ پر احتساب کا نعرہ کہاں گیا، عمران خان اب آگے بڑھیں، مریم نواز

لاہور : ن لیگی رہنما مریم نواز نے احتساب کے حوالے سے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کے خلاف انکوائری سے سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں، یہ ایک انفرادی معاملہ ہے عاصم سلیم باجوہ کو جواب دینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سی پیک جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ پر لگے الزامات پر کیا، مریم نواز نے کہا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ پر احتساب کا نعرہ کہاں گیا، عمران خان اب آگے بڑھیں، عاصم سلیم باجوہ کے خلاف انکوائری سے سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں۔

رہنما مسلم لیگ نواز نے کہا کہ یہ ایک انفرادی معاملہ ہے عاصم سلیم باجوہ کو جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے متعلق کہا کہ نواز شریف 60 ارب ڈالرز کی سرمایہ ملک میں لائے لیکن نواز شریف کو ایک اقامہ پر نکال دیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے قانون کے سامنے خود کو سرینڈر کیا، سپریم کورٹ جج ہوں یا سرینا عیسیٰ، قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ مس کنڈکٹ ہی تھا، ارشد ملک نے خود اعتراف کیا۔

رہنما مسلم لیگ نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کا علاج مکمل، حالت خطرے سے باہر ہوگی تو وہ پاکستان آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close