Featuredاسلام آباد

’پاک ویک‘ کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد: عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی پاکستان کی اپنی تیار کردہ ’پاک ویک‘ کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ہر فرد کو پاک ویک ویکسین کی ایک خوراک لگائی جائے گی، ویکسین 18سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جا سکتی ہے لیکن حاملہ خواتین ، دودھ پلانے والی مائیں ، بخار میں مبتلا افراد اور کورونا کے مریض پاک ویک ویکسین نہیں لگوا سکتے ہیں۔

تاہم کورونا سے صحتیاب افراد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں ، اس کے علاوہ ٹرانسپلانٹ کرنے والے افراد 3 ماہ بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں ، کیموتھراپی والے مریض بھی 28 دن بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ دمہ، مرگی اور دماغی امراض کا شکار افراد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں ، امراض قلب، تنفس، شوگر اور موٹاپے کا شکار افراد بھی پاک ویک لگوا سکتے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا ویکسین کو 2 تا 8 سینٹی گریڈ پر ذخیرہ کیا جائے گا ، پاک ویک ویکسین کی اسٹوریج، استعمال میں معاون ہوگی، ویکسین کو2 تا 8 سینٹی گریڈ پر ذخیرہ کیا جائے گا، پاک ویک کورونا ویکسین کو کسی صورت فریز نہ کیا جائے ، اس کے علاوہ ویکسین کو سورج کی روشنی سے محفوظ رکھا جائے۔ خیال رہے کہ 24 مئی 2021ء کو پاکستان اپنی ویکسین کی کھیپ تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا ، اس حوالے سے کین سائنو ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کیے ، ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ چائنا کے تعاون سے ممکن ہوئی ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم کو کرونا وائرس کےخلاف جنگ میں حاصل کی گئی بڑی کامیابی کے حوالے سے خوشخبری سنائی ، ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے ، انہوں نے کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کومبارکباد دی۔
علاوہ ازیں حکومت نے پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ رواں ماہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ بھی قومی ادارہ صحت میں تیار کی جائے گی ، پاک ویک کی دوسری کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین تیار کریں گے ، لوکل سطح پر پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ کی تیاری کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، جب کہ ویکسین کی تیاری کے لیے خام مال رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا ، ویکسین کی تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینوفراہم کرے گی ، اس سلسلے میں چین سے پاک ویک ویکسین کی10 لاکھ ڈوز کا خام مال آئے گا ، اس کے علاوہ رواں ہفتے چین سے کین سائینو کی 10 لاکھ تیارڈوز بھی پاکستان پہنچیں گی ، پاکستان نے خام مال اور کین سائینوویکسین چینی کمپنی سے خریدی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close