دنیا

بنگلہ دیش کی فیکٹری میں آگ لگنے سے دس افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے شہر ٹونگی میں واقع ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں

آگ لگنے سے 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ آگ کے شعلوں نے جلد ہی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکتا اور امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ہمیں کم از کم دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ لیکن اس میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔‘

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں اس سے قبل بھی فیکٹریوں اس قسم کے حادثات رونما ہو چکے ہیں اور اکثر حفاظتی اقدامات غیر معیاری ہوتے ہیں۔

گذشتہ سال دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سنہ 2013 میں ڈھاکہ کے نواح میں واقع گارمینٹس کمپلیکس رانا پلازہ منہدم ہونے سے 1,135 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ سنہ 2012 میں ڈھاکہ کے قریب ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 112 مزدوروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close