Featuredسندھ

شہر قائد میں بچی کی بوری بند لاش برآمد

کراچی: عیسیٰ نگری کے قریب پیر بخاری کالونی میں خالی پلاٹ میں کچرے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچی کی لاش انتہائی خراب حالت میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بطاہر لگتا ہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔

بچی کی شناخت 5 سالہ مروہ کے نام سے ہوئی ہے، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق بچی کے سر پر چوٹ ہے جو موت کی وجہ بنی،بچی کا چہرہ ممکنہ طور جلا کر خراب کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے مگر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close