Featuredگلگت بلتستان

جی بی کے شیروں کی قیادت صرف ایک شیر ہی کرسکتا ہے

والد کی طرح میں بھی جی بی کی خدمت کروں گی

گانچھے: شیروں کے اوپر گیدڑ کی قیادت آگئی تو آپ پھر اپنا مقدمہ ہار جائیں گے

مریم نواز نے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، نواز شریف ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کیا، ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیروں کے اوپر گیدڑ کی قیادت آگئی تو آپ پھر اپنا مقدمہ ہار جائیں گے، جی بی کے شیروں کی قیادت صرف ایک شیر ہی کرسکتا ہے، اندازہ ہے گانچھے کے ہر گھر میں اندھیرا ہے مہنگائی ہے، سہولتیں میسر نہیں، ووٹ چوروں کے آگے جھکنا نہیں ہے، اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لوٹوں کو دریا میں بہا دیں، ووٹ نہ دیں، ووٹ چور نے آکرجو اعلان کیا اس اعلان کی اب کوئی حیثیت نہیں، جی بی میں نوازشریف نے کام کیا تھا وہ سمجھتے ہیں کہ اس پر بھی اپنی مہرلگا دینگے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جو نمائندہ آپ کے ووٹ کو بیچ کردباؤ کاسامنا نہیں کرسکتا آپ کی خدمت کیا کرے گا، جو لوٹے ہیں وہ تھوڑاسا بھی دباؤ برداشت نہیں کرسکتے، نوازشریف نے تین سال جی بی کو صوبہ بنانے کے لئےکام کیا، والد کی طرح میں بھی جی بی کی خدمت کروں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کے حق کے لئے اورغربت کےخاتمے کیلئے آواز اٹھاؤں گی، جی بی کا سربلند ہوتا ہے تو پاکستان کا سر فخرسے بلند ہوتا ہے

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close