Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

این سی او سی کی ہدایت کے مطابق صوبہ میں ٹیسٹنگ کی جائے گی ، اس سلسلے میں لیب کی صلاحیت بڑھانے ، پول ٹیسٹنگ کے طریقہ کار اور 3شفٹوں کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمدعثمان کا کہنا ہے کہ 986 ہائی رسک تعلیمی اداروں میں مہم چلائی جائے گی جبکہ 603 اسکول، کالجوں، یونیورسٹیوں کے رینڈم سیمپل لیے جائیں گے۔

یاد رہے حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے

شفقت محمود نے کہا تھا کہ 15 ستمبر سے یونی ورسٹیاں اور کالجز کھولے جائیں گے، 15 دن تک حالات ٹھیک رہے تو تمام انسٹی ٹیوشنز کو کھول دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close