Featuredدنیا

شراب کی خاطر سنگدل باپ نے شیر خوار بچہ فروخت کردیا

نئی دہلی : بھارتی شہری نے شراب کی خاطر اپنے شیر خوار لخت جگر کو فروخت کرکے بے حسی کی انتہا کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق باپ دردندگی کا یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ضلع انّاؤ کے رہائشی ایک شرابی باپ نے پیسوں کی خاطر اپنا 9 دن کا بچہ فروخت کردیا۔

ماں کو معلوم ہوا کہ شوہر نے بچہ فروخت کردیا تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی جس پر اس نے بچے سے متعلق سوال کیا تو شوہر نے کہا کہ میں نے بچہ 60 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔

ماں نے پولیس کو اس سے متعلق اطلاع دی اور مدد کی درخواست کی۔ جس کے بعد پولیس نے معصوم کی تلاش کرکے بچے کو ماں کے حوالے کردیا، بچے کو پانے کے بعد ماں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close