Featuredاسلام آباد

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سیاست میں انٹری کا عندیہ

دبئی: دبئی میں مقیم سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور پاکستان میں مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہوں اور مختلف آپشنز پر غور کررہا ہوں

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مسائل کے مستقل حل کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا چاہتا ہوں کہ سیاسی استحکام ہو، ملکی مفاد کے لیے تمام لوگوں کو کراچی کے حوالے سے ملکر اتحاد کے ساتھ کام کرنا ہوگا

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مختلف رہنماؤں سے بات چیت ہوتی ہے ، سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کےلیے کوششیں ہونی چاہیے ، کراچی میں سیاسی خلاء ہے ، عوام کی خواہش ہے کہ کراچی کے لوگ متحد ہوکر اگے بڑھیں اور کام کریں۔

یہ بھی پڑ ھیں : الطاف حسین ذہنی طور پر مستحکم نہیں، ایم کیو ایم لندن کا ملک میں کوئی وجود نہیں ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اچھے اورپڑھے لکھے لوگ ہیں ، خالد مقبول ، فاروق ستار ، فروغ نسیم ، رضا ہارون ، ڈاکٹر صغیر احمد ، وسیم آفتاب سمیت اچھے چہروں کو اگے آنا چاہیے

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے میں تمام پارٹیاں ناکام ثابت ہوئی ہیں اور کراچی میں بیڈ گورننس کی مثال قائم ہے ، کچھ لوگ چاہتے ہیں میں سیاست اور ملک میں واپس نہ آئوں کیونکہ میرے آنے سے انکی دکانیں بند ہوجائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close