Featuredاسلام آباد

اے پی سی نے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:  آل پارٹیز کانفرنس کا وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی میں ملک گیر حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت اکتوبر میں احتجاج اور عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کو ’پاکستان ڈیموکریٹک الائنس‘ کا نام دیا گیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو صرف جنوری تک وقت دیا جائے گا، ملک میں آزاد شفاف نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا، نئے انتخابات نہ کرانے پر دھرنا یا مارچ شروع کیا جائے گا جب کہ تحریک عدم اعتماد کا آپشن بھی ضرورت پڑنے پراستعمال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر میں حکومت مخالف احتجاج کیا جائے گا اور جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسمبلیوں سے مستعفی ہونا بھی آپشنز میں شامل ہوگا جب کہ ٹروتھ کمیشن قائم کیا جائے گا جو 1947 سے آج تک پاکستان کی حقیقی تاریخ پرحقائق سامنے لائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close