Featuredپاکستان

پاکستان میں کرونا ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے تیار کی گئی ویکسین کے ٹرائل کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطاق پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کے آغاز ہوگیا ہے، اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ویکسین کےنتائج اچھے نکلے تو دنیا کے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا، اس طرح کے کلینکل ٹرائل کاحصہ بننے سے طبی نظام میں بہتری آتی ہے، ٹیم کو یہاں تک ٹرائل لانے پر مبارکباد دیتاہوں.

اسلام آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارےلیےاعزازہےکہ ہم پہلی بار اس طرح کے ٹرائل کا حصہ بنے، یہ اربوں ڈالرکی انڈسٹری ہے ، جس سےہم نےفائدہ اٹھاناہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ویکسین چینی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے، ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد حصّہ لے رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین ٹرائل میں 40 ہزار افراد میں 8 سے 10 ہزار پاکستانی بھی حصّہ لیں گے، ویکسین ٹرائل کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close