Featuredدنیا

ٹریفک حادثے کے دوران خاتون کے سر میں سوئیاں گھس گئیں

بیجنگ: ٹریفک حادثے کا شکار چینی خاتون کے سر میں حیرت انگیز طور پر 5،5 پانچ میٹر کی سوئیاں گھس گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون ژہو چند روز قبل حادثے کا شکار ہوئیں تھیں جس کے باعث ان کے سر میں بھی چوٹ لگی تھی، ڈاکٹرز نے احتیاطاً سٹی اسکین کروانے کا مشورہ دیا اور جب رپورٹ سامنے آئی تو ڈاکٹر اور مریضہ خود حیران رہ گئے

ڈاکٹرز نے خاتون کے دماغ کا سٹی اسکین کیا تو اُس میں سر کے اندر دو سوئیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ڈاکٹرز کے مطابق دونوں سوئیوں کی لمبائی تقریباً پانچ پانچ سینٹی میٹر کے قریب ہے، یہ سوئیاں خاتون کے دماغ میں ٹریفک حادثے کی وجہ سے نہیں گئیں بلکہ پہلے سے موجود تھیں۔

سی ٹی اسکین کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ ٹریفک حادثے میں کوئی اندرونی چوٹ تو نہیں آئی مگر کھوپڑی میں سوئیوں کی موجودگی تشویشناک ہے۔

 

ژہو کا کہنا تھا کہ ’میرا کبھی سر کا آپریشن ہوا اور نہ ہی مجھے سر درد کی شکایت ہوئی، حیران ہوں کہ یہ سوئیاں کہاں سے اور کس وقت آگئیں‘۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ دونوں سوئیاں کھوپڑی کے اہم اور نازک حصے پر رکی ہوئیں ہیں، اس لیے خاتون کو کبھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اب اگر ہم انہیں باہر نہیں نکالیں گے تو بڑھتی عمر کے ساتھ یہ نقصان دہ ہوں گی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضہ کی کھوپڑی میں سوئیوں کی موجودگی حیران کن ہے مگر ممکن ہے کہ اس نے کم عمری میں جان بوجھ کر یا حادثاتی طور یہ نگل لیں ہوں اور اب اُسے یاد نہ ہو۔

سی ٹی اسکین رپورٹ آنے کے بعد خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی تاکہ اصل حقیقت سامنے آسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close