دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کو اپنا اقتدار بچانا مشکل ہوگیا

نیتن یاہو کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ملنے والی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے، دائیں بازو رہنما نفتالی بینیٹ نے اپنی حمایت اپوزیشن لیڈر کے حق میں کردی ہے اس کے بعد آئندہ گھنٹوں میں نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کا امکان ہے

اس نئی پیش رفت کے بعد کرپشن مقدمات کا سامنا والے نتین یاہو اتحادی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں رہے، دو سے تین روز میں نیتن یاہو کا بارہ سالہ دور اقتدار ختم ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی حکومت خاتمے کو ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا ، ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت کے خاتمے کیلئے ایک حکومتی اتحاد بننے جارہا ہے لیکن اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کے تباہ کن اثرات

اس سے قبل نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ اسرائیل پر سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کیلئے وہ ایک خفیہ حکومتی اتحاد کا حصہ بننے جارہے ہیں۔
اسرائیل میں دو سال میں چار انتخابات ہوئے تاہم کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close