Featuredسندھ

ہمیں گیس کے بڑے نئے ذخائر نہیں مل رہے ، گورنر سندھ

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج دنیا کی تیسری اچھی پرفارم کرنے والی مارکیٹ بن گئیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف و گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں صنعتکاروں اور تاجروں کا بہت اہم حصہ ہے، ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

عمران اسماعیل وزیراعظم نے کراچی کےلیے 1100 ارب کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل کر کراچی کی بہتری پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی پالیسی کی دنیا بھر میں تعریف ہورہی ہے، لیکن ہم منفی خبروں کے عادی ہوگئے ہیں، اچھی چیزوں پر توجہ نہیں دیتے اور طلال چوہدری کے واقعے کو دیکھا جاتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں گیس کے بڑے نئے ذخائر نہیں مل رہے، ہمیں ایل این جی پر انحصار کرنا پڑے گا، کارخانوں کو اسی پر منتقل کرنا ہوگا۔

عمران اسماعیل ایف بی آر چیئرمین اور وزیراعظم سے بزنس کمیونٹی کی ملاقات کراسکتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close