Featuredدنیا

آذربائیجان اور آرمینیا کی جھڑپ میں 500 سے زائد فوجی ہلاک

آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان متنازع علاقے میں دوسرے روز بھی شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جھڑپوں میں آرمینیا کے پانچ سو سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے۔

ذربائیجان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں آرمینیا کے ساڑ ے پانچ سو سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آرمینیا کو ان جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور اس کے بائیس ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیوں سمیت پندرہ عدد طیارہ شکن دفاعی نظام اور اٹھارہ ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close