Featuredسندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا اگلے ماہ تک اورنج لائن منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے ماہ تک اورنج لائن کا انفرااسٹریکچر مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن 1.2 بلین روپے کا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اورنج لائن کا انفراسٹریکچر تقریباً مکمل ہوچکا ہے، اورنج لائن بی آر ٹی 3۔88 کلو میٹر پروجیکٹ ہے، جو 1.2 بلین روپے کا منصوبہ ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ اورنج لائن بی آرٹی 3.88 کلومیٹر پروجیکٹ ہے، اورنج لائن ٹاؤن میونسپل اورنگی سے جناح یونیورسٹی ناظم آباد تک ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ریڈ لائن پر کام شروع کرانا چاہتا ہوں، ریڈ لائن 74.6 بلین کا منصوبہ ہے اور یہ اے ڈی بی نے فنڈ کیا ہے، یلو لائن 61436 ملین روپے کا پروجیکٹ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یلو لائن 22 کلو میٹر کا کوریڈور ہے، یلولائن کی مکمل پلاننگ کر کے ٹائم لائن مقرر کی جائے، بی آرٹی ٹرانسپورٹ کے پروجیکٹس پر ہفتے کے اندر تفصیلی پلان چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close