Featuredبلوچستان

سپریم کورٹ عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے: چیف جسٹس

انصاف معاشرے کا نہیں اسلام اورقرآن پاک کا بھی بنیادی اصول ہے

کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ عوام کے حقوق غصب نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے، کورونا کی وجہ سے کچھ کام سست ہوا، کوشش ہے بلوچستان کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے ، عدالت آزادی سے اپنا کام کرتی رہے گی، عوام کے حقوق غصب نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ویڈیو لنک سے کیسز کو سنتے ہیں، بار اور بینچ کو ایک ہی سمجھتے ہیں، بلوچستان کے آئینی حقوق ہمیشہ عزیز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف معاشرےکا نہیں اسلام اورقرآن پاک کا بھی بنیادی اصول ہے، قانون کی نظر میں امیر غریب، طاقتور اور کمزور سب برابر ہیں ، ججز کے آزاد اور دباؤ میں نہ ہونے پر ہی بنیادی حقوق کا تحفظ ہوسکتا ہے۔

عدلیہ کی آزادی پر کوئی بھی اثرانداز نہیں ہوسکتا، ہر جج نے ایمانداری اور بلا خوف وخطرانصاف کا حلف اٹھا رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close