Featuredانٹرٹینمنٹ

فاطمہ ثنا شیخ عامرخان کی تیسری بیوی قرار

مداحوں نے بولی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ  کو مسٹر پرفیکشنسٹ کی تیسری اہلیہ قرار دیا۔

بولی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی چند بولڈ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نےانہیں عامر خان کی تیسری اہلیہ قرار دیا۔
 
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے شادی کر رہی ہیں؟
 
اسی طرح بعض لوگوں نے اداکارہ کی جانب سے میک اپ کیے جانے کو عامر خان کے لیے تیار ہونے سے تشبیح بھی دی۔
نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی) کے مطابق فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں جب انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوالات بھی کر ڈالے۔
مداحوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کب عامر خان سے شادی کر رہی ہیں اور بعض لوگوں نے تو انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ کی تیسری اہلیہ بھی قرار دیا۔
کچھ لوگوں نے یہ تک کمنٹس کیے کہ اداکارہ بولڈ انداز اس لیے کر رہی ہیں تاکہ وہ عامر خان پھنسا سکیں۔
اسی طرح فاطمہ ثنا شیخ کی ایک اور تصویر پر جب عامر خان کی بیٹی ارا خان نے تعریفی کمنٹ کیا تو لوگوں نے وہاں بھی کمنٹس کیے کہ اداکارہ جلد عامر خان کی اہلیہ بننے والی ہیں۔
 
’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق جب فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کیں تو ان پر عامر خان کی جواں سالہ بیٹی ارا خان نے تعریفی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ’خوبصورت‘ قرار دیا۔
عامر خان کی بیٹی کی جانب سے فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر پر کمنٹس کیے جانے پر بعض لوگوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی کو کہا کہ اداکارہ جلد ہی ان کی ماں بننے والی ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close