Featuredدنیا

سعودی حکومت کا خواتین سے متعلق اہم اعلان

ریاض : سعودی عرب نے خواتین کیلئے ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت ساحلی شہر جدہ پر خواتین کےلیے علیحدہ ساحل بنانے کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔

لیڈیز ساحل کی تیاری کے لیے سی فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد میئر جدہ صالح الترکی نے رکھا، جس سے سعودی شہریوں کو نیا تشخص ملے گا اور معیار زندگی بہتر بنانے کے پروگرام نافذ کیے جائیں گے۔

منصبوے کے مطابق جزیرہ النورس کو سی فرنٹ سے جوڑ دیا جائے گا اور جزیرہ النورس میں 25 کلو میٹر طویل واکنگ ٹریک بنایا جائے گا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈیز کے لیے سپیشل ساحل ہوگا، ہیلتھ کلب اور گیمز زون بنایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close