Featured

دار چینی کے حیرت انگیز فوائد، کیا آپ جانتے ہیں؟

کھانوں میں ذائقے کےلیے استعمال ہونے والی دار چینی کے حیرت انگیز فوائد جانیے۔

مختلف کھانوں میں مصالحے کے طور پر استعمال کی جانے والی دار چینی کے حیرت انگیز فوائد سے ابھی بھی لوگ ناواقف ہیں جس کے باعث دار چینی کو صحیح معنوں میں زیر استعمال نہیں لایا جاسکا ہے۔

دار چینی درخت کی ایک چھال ہے، یہ سب سے زیادہ پاکستان، سری لنکا، بھارت، چین اور افریقہ کے مختلف حصوں میں پائی جاتی ہے،اسے مختلف کھانوں میں مسالے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

دار چینی کی افادیت: صحت کے لیے نہایت مفید دار چینی کے 100 گرام میں 274 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس میں 10 ملی گرام سوڈیم، 431 گرام پوٹاشیم، 81 گرام کاربوہائیڈرایٹس، 2.2 گرام شکر اور 4 گرام پروٹین پائی جاتی ہے، اسی طرح دار چینی کے100 گرام میں 5 فیصد وٹامن اے، 6 فیصد وٹامن سی، 100 فیصد کیلشیم، 46 فیصد آئرن، 15 فیصد میگنیشیم اور 10 فیصد وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے۔

کھانوں میں استعمال کے علاوہ دار چینی کے چند طبی فوائد درج ذیل ہیں۔

وزن میں کمی

دار چینی کے استعمال سے پیٹ کی چربی گھُلنے لگتی ہے، صبح نہار منہ دار چینی کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈال کر 15 منٹ کے لیے رکھ دیں اور نیم گرم ہونے پر پی لیں۔

کینسر کے خلیات بنانے میں معاون

دار چینی پر کی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دار چینی کینسر کا بہترین علاج ہے، سال دو ہزار دس میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دار چینی جسم میں تیزی سے کینسر کے خلیات بننے کے عمل کو روکتی ہے۔

اس کے علاوہ دار چینی شوگر کے مریضوں کے لیے، صحت مند ہڈیوں، قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ جز، بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں معاون، نزلہ زکام اور سردی سے بچاؤ میں موثر کےلیے بھی بہت موثر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close