Featuredپنجاب

عدالت نے شیخ راشد کے رٓیمانڈ میں مزید توسیع کردی

راولپنڈی :  شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو ایک بار پھر مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کواٹک کی عدالت میں پیشی کے موقع پرعدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔

راشد شفیق کو مقدمہ میں ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی جانب سے ملزم کا مزید7یوم کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا۔

کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم راشد شفیق 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر اٹک پولیس کے حوالے کردیا, شیخ راشد شفیق کوعید کے دوسرے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راشد شفیق کو گزشتہ روز سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا عدالت نے راشد شفیق کے خلاف ٹھوس شہادت پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close