Featuredدنیا

پٹاخوں کی بڑی مالیت کی کھیپ پکڑی گئی

نئی دہلی: غیر قانونی طریقے سے رکھے گئے لاکھوں روپے مالیت کے پٹاخوں کی بھاری کھیپ برآمد۔

کانپور میں پٹاخے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے، پٹاخوں کی مالیت پچاس لاکھ بتائی گئی ہے۔

کانپور میں عمران نامی شخص کے گھر میں بڑی تعداد میں غیر قانونی پٹاخہ کا ذخیرہ اکٹھا کیا جا رہا تھا، پولیس کے مطابق ان کے پاس سے پٹاخہ بیچنے کا نہ تو کوئی لائسنس تھا نہ ہی اس کا ذخیرہ کرنے کا کوئی کاغذی ثبوت تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پٹاخوں کا یہ ذخیرہ دیوالی کے موقع پر فروخت کرنے کے لئے ذخیرہ کیا گیا تھا، واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ پٹاخوں کا ذخیرہ کیا گیا، یہ بڑا گنجان آباد علاقہ ہے، اگر پٹاخے میں کسی طرح سے کوئی دھماکہ ہوتا تو بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔

چند سال قبل کانپور کے علاقے مہاراج پور میں غیر قانونی طور سے ذخیرہ کیے گئے پٹاخے میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close