Featuredدنیا

ڈیڑھ ارب مالیت کی سیکنڈ ہینڈ کار دگنی قیمت پر فروخت کیلئے پیش

واشنگٹن : امریکا میں دنیا کی مہنگی اور قیمتی ترین سیکنڈ ہینڈ کار فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے جو 2008 میں 1 کروڑ ڈالر یعنی آج کے 1 ارب 62 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہنگی اور قیمتی کاریں فروخت کرنے والی ایک امریکی ویب سائٹ پر آج کل ایک ایسی کار نیلامی کے لیے موجود ہے جو 2008 میں ایک کروڑ ڈالر یعنی آج کے 162 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

اندازہ ہے کہ اس مرتبہ یہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر (تقریباً 243 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوجائے گی۔

سیاہ رنگ کی یہ کار ’’فیراری 250 جی ٹی ایس ڈبلیو بی کیلیفورنیا اسپائیڈر‘‘ ہے جو 1961 میں تیار کی گئی تھی اور تب سے اب تک کئی امیر اور مشہور شخصیات کے پاس رہ چکی ہے۔

فیراری نے اس ماڈل کی صرف چالیس یا پچاس کاریں ہی تیار کی تھیں اور وہ سب کی سب اتنے ہی مہنگے داموں فروخت ہوئیں۔

اسے 2008 میں برطانوی میڈیا کی ایک مشہور شخصیت کرس ایونز نے ایک کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔ لیکن پرانی اور مہنگی کاروں کی قیمتیں اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close