Featuredدنیا

ٹرمپ نے بھارت کو گندا و غلیظ ملک قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دنیا کا غلیظ ترین ملک قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات کی بحث کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان سرکار کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

امریکی صدر نے مباحثے کے دوران انڈیا کو غلیظ، گندا اور بے ہودہ قرار دے دیا۔

3 نومبر کو صدارتی انتخابات سے قبل آج ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے درمیان آخری صدارتی مباحثہ ہوا، جو گزشتہ مباحثے کے مقابلے میں خاصا منظم رہا۔

اس مباحثے کے دوران مختلف موضوعات پر بحث کی گئی جیسا کہ کرونا کی عالمگیر وبا، نسل پرستی، پولیس تشدد اور ماحولیات وغیرہ۔ اس پورے مباحثے میں بھارت کا نام بہ طور مثال ایک مرتبہ آیا اور وہ بھی نہایت منفی انداز میں۔

ماحولیاتی تبدیلی کا ذکر ہو رہا تھا جب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ’انڈیا ایک گندا ملک ہے، اس کی ہوا غلیظ ہے۔‘

یونیورسٹی آف فلوریڈا کے مطابق انتخابات میں اب تک 35 ملین امریکی پہلے ہی اپنے ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، جو کہ 2016 کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹ کا ایک چوتھائی سے کچھ زیادہ بنتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close