Featuredدنیا

جب تک کشمیر کا پرچم بحال نہیں ہوگا تب تک بھارتی ترنگا بھی انھیں قبول نہیں

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی جھنڈا ناقابل قبول ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہہ دیا ہے کہ جب تک کشمیر کا پرچم بحال نہیں ہوگا تب تک بھارتی ترنگا بھی انھیں قبول نہیں ہے۔

جموں و کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی پرچم ہٹا دیا، پریس کانفرنس میں صرف کشمیری اور پی ڈی پی پرچم رکھے گئے۔

پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹانے پر بھارت کا میڈیا سیخ پا ہو گیا ہے، بھارتی میڈیا اس بات پر تلملانے لگا ہے کہ پریس کانفرنس میں ترنگا کیوں نہیں رکھا گیا۔

ادھر محبوبہ مفتی نے دو ٹوک لہجے میں کہہ دیا ہے کہ جب تک کشمیر کا پرچم بحال نہیں ہوگا تب تک بھارتی ترنگا بھی انھیں قبول نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس میں انتہا پسند مودی سرکار پر کڑی تنقید کی، انھوں نے کہا بھارت کو دستور پر چلنا چاہیے نہ کہ بی جے پی کے منشور پر۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا جھنڈا بھارت سے ناتا جوڑتا تھا، لیکن کشمیری پرچم اور آرٹیکل 370 کی واپسی تک اب بھارت سے کوئی واسطہ نہیں رہے گا۔

انھوں نے کہا آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی افق پر اجاگر ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close