Featuredبلاگ

پاکستان بھر میں عید میلاد النّبی ﷺ کے جشن کا آغاز

پاکستان میں عید میلاد النّبی ﷺ پر ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند

سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺکی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

پاکستان بھر میں نماز مغرب کے بعد سے فرزندانِ توحید نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید میلاد النّبی ﷺ کے جشن کا آغاز کردیا۔

سرکاری عمارتوں، شاہراہوں سمیت بیشتر شہر رنگ و نور میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔

عمارتوں پر چراغاں جبکہ بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

مختلف مقامات پر خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close