Featuredانٹرٹینمنٹپاکستان

ارطغرل غازی کیساتھ ہاتھ کرنے والا نوسرباز گرفتار

پنجاب پولیس نے ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار آنگین آلتن کو دھوکہ دینے والے نوسرباز کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔

نمائندہ پاکستان ویوز کے مطابق کاشف ضمیر کو گرفتار کرنے کےلیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرنگرانی ٹیم بنائی گئی تھی۔

کاشف ضمیر نے ترک اداکار آنگین آلتن کو پاکستان بلانے کےلیے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو انگین وطن واپس روانہ ہوئے گئے۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنگین آلتن کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو کو پاکستان مدعو کرنے والے کاشف ضمیر کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ 8 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close