Featuredدنیا

آنٹی کیوں کہا؟ خاتون کے ہاتھوں بھرے بازار میں لڑکی کی پٹائی

نئی دہلی : بھارتی خاتون نے آنٹی کہنے پر بھرے بازار میں دوشیزہ کی درگت بنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آنٹی کہنے پر خاتون کے طیش میں آنے کا دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اترپریش میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے لڑکی کو بری طرح پیٹ ڈالا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس میں دیکھا سکتا ہے کہ اترپردیش کے ضلع ایتھا میں مارکیٹ میں خواتین کی بڑی تعداد مذہبی رسومات کی مناسبت سے خریداری کے لیے موجود تھی، اس دوران ایک لڑکی نے خاتون کو آنٹی کہہ کر پکارا تو وہ آپے سے باہر ہوگئیں اور لڑکی کے بال پکڑ کر اسے مارنا شروع کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون لڑکی کو دھکا دینے کے بعد اسے بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مار رہی ہیں۔

بعدازاں وہاں موجود ایک خاتون پولیس اہلکار جھگڑے کو رکوا دیتی ہے لیکن خاتون کی جانب سے لڑکی پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close