Featuredدنیا

نیدرلینڈ کی خاتون باکسر نے دائرل اسلام میں داخل ہوگئیں

ایمسٹرڈیم : ‘دی لیڈی ٹائیسن’ کے نام سے مشہور نیدر لینڈ کی باکسنگ چیمپئن روبی جیسیا میسیو دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک نیدرلینڈ کی کک باکسر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود آفیشل اکاؤنٹ سے کیا۔

نیدرلینڈ کی روبی جیسیا عیسائیت کو چھوڑ کر دائرل اسلام میں داخل ہوئی ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام سے متعلق پڑھنا شروع کیا۔

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہی روبی جیسیا نے نیدر لینڈ کی ایک مسجد میں گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا۔

کک باکسر نے اسلام قبول کرنے کے بعد روبی کی باحجاب تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2016 میں روبی جیسیا کی گردن خوفناک کار حادثہ پیش آنے کے سبب ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد ان کی کامیاب سرجری کی گئی۔

اس حادثے نے روبی جیسیا کے باکسنگ اور مارشل آرٹس میں ابھرتے کیرئیر کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

جس کے بعد روبی جیسیا کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحتیاب ہونے اور اعتماد بحال کرنے میں کئی مہینے لگے اور ڈیڑھ سال بعد دی لیڈی ٹائیسن نے باکسنگ کے میدان میں قدم رکھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close