Featuredسندھ

کراچی: کچرا پھینکنے پر جیل جانا پڑسکتا ہے

کراچی : کمشنر کراچی نے کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ ، جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھیکنے پر سزا، گرفتاری کا حکم دے دیا۔

کراچی کے شہری ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اب کچرا پھینکنے پر جیل جانا پڑسکتا ہے۔

کمشنر نے کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے مقررہ کچرا کنڈی اور جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھیکنے پر سزا، گرفتاری کا حکم دے دیا۔

کمشنر کراچی نے شہر قائد سے کچرے کی صفائی کےلیے دو ماہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی، جاری کردہ حکم نامے کے بعد کراچی میں موجود مقررہ کچرا کنڈی اور جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھینکنے والوں کو سزا اور گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کا اطلاق دو ماہ کےلیے ہوگا، اور مقررہ مقام کے علاوہ کچرا پھینکنے پر مقدمے کا اندراج ہوگا۔

حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کراچی میں کسی بھی شاہراہ پر یا گلی میں کچرا پھینکنا جرم ہوگا۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں سڑکوں پر پھیلے ہوئے کچرے سے نجات کےلیے ڈپٹی کمشنرز نے کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کے نفاذ کی درخواست کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close