More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

نلکے سے پانی کی جگہ پیٹرول نکلنے لگا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بیجنگ: پانی اپنی کیمیائی خصوصیات کی وجہ سے آگ کا دشمن بھی کہلاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں، لیکن جو مناظر ہم دکھانے جارہے ہیں وہ آپ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیں گے۔

جی ہاں! چین میں ایک شہری نے گھر کے نلکے سے آنے والے پانی میں آگ لگا کر سب کو حیران کردیا اور اس حقیقت کو بھی غلط ثابت کیا کہ پانی میں آگ نہیں لگ سکتی تاہم اس کا اصل ماجرہ کچھ اور ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ واقعہ چینی صوبے لیاؤلننگ کے شہر پانجن میں پیش آیا، جہاں ایک شہری نے نلکے سے بہنے والے پانی میں لائٹر کی مدد سے آگ بھڑکا کر دکھائی، مذخوکورہ شہر میں اس طرح کے واقعات 2018 سے پیش آرہے ہیں۔

لیکن ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت حرکت میں آئی اور واقعے سے متعلق تحقیقات کے لیے علاقے میں پانی کی فراہمی روک دی، ابتدائی رپورٹ میں پتا چلا کہ قدرتی گیس پانی کی سپلائی میں شامل ہوگئی تھی جس سے سو سے زیادہ گھر متاثر ہوئے، یہی وجہ تھی کہ پانی میں آگ پکڑنے والے کیمیائی ذرات شامل ہوگئے۔

ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 سال سے اس کے برتن نلکے کے پانی کے باعث چکنے اور گیس دار ہوگئے ہیں، لیکن اس پانی میں کسی قسم کا کوئی بدبو نہیں ہوتا تھا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close