Featuredپاکستان

شہباز شریف کی اہلیہ اہلخانہ سمیت اشتہاری قرار

لاہور : احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت ، بیٹے سلمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سماعت ہوئی،جج جواد الحسن نے سماعت کی۔

عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت ، سلمان شہباز،رابعہ عمران اور داماد اشتہاری قرار دے دیا ، جج جواد الحسن نے کہا کہ تمام ملزمان کوپیش ہونے کےلیےدیا گیاایک ماہ کاوقت ختم ہوگیاہے۔

وکیل شہبازشریف نے کہا گواہان کی جانب سے پیش دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ، جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ ان کا اپنا ریکارڈ ہے جس پر اعتراض کر رہے ہیں۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار احتساب عدالت کے باہر آویزاں کئے گئے جبکہ شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس بیٹی کے گھر اورعدالت کے باہر آویزاں کیا گیا۔

یاد رہے احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فردجرم عائد کی تھی، جس پر شہباز شریف نے کیس بدنیتی پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر اوربڑی سیاسی جماعت کاصدر ہوں ، مجھ سمیت فیملی کیخلاف ناجائزمنی لانڈرنگ کیس بنایا گیا ، میں اس میں مکمل بےقصور ہوں، میں تمام الزامات سے انکار کرتا ہوں ،اپنی بےگناہی کیلئےثبوت عدالت کوفراہم کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close