More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے،ملتان جلسہ ہو کر رہے گا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ملتان : مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں

پی ڈی ایم  سربراہ نے کہا کہ اگرانتظامیہ ڈنڈااستعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈاستعمال کرنے کی اجازت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کے پورے ملک میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے،کل ملتان میں عظیم الشان جلسہ ہوگالیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ عمران خان کامشکور ہوں جلسہ ہونے سے پہلے کامیاب کرا دیا،عمران خان نے کہاتھا کہ اپوزیشن کو کنٹینربھی دوں گا کھانا بھی دوں گا،عمران خان نے ایک وعدہ پورا کردیاکنٹینر آگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو کل کے جلسے سے خطاب کریں گی۔

مولانا نے کہاہے کہ حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے کل کا جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کرملتان کا رخ کریں،کوئی طاقت جلسے کو روکے توعوام کاسیلاب بہاکرلے جائے گا،اگرانتظامیہ ڈنڈااستعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈاستعمال کرنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹوں کو توڑ کر ملتان کا رخ کریں،اگر پولیس کارکنوں پر ڈنڈا استعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈااستعمال کرنے کی اجازت ہے۔مولانافضل الرحمان نے کہاکہ حکومت نے دوسال میں عوام کا جوحشر کیاہے سب رو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ لاقانونیت اور پولیس گردی برداشت نہیں کریں گے،ہم نے کل کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اگلے جمعہ اور اتوار پورے ملک میں ضلعی دفاتر پر مظاہرے کرینگے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کہاتھا کہ ہم جنوری میں لانگ مارچ کریں گے لیکن حکومت چاہتی ہے کہ بہت جلد مارچ کریں،ہم اسلام آبادپہنچ کر ان کو ان کی اوقات دلا دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہم نے تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی تھی،مریم نواز کل رکاوٹوں کو توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں گی،عمران خان 3 سال سے کہہ رہے کہ وہ نہیں چھوڑے گا اب ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close