Featuredپنجاب

لانگ مارچ سے قبل کٹھ پتلی وزیر اعظم کو مستعفی ہونا پڑے گا

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں بلاول بھٹو کی شہباز شریف سے ملاقات 

بلاول نے کہا کہ استعفے ہمارا ایٹم بم ہے جسے وقت پر استعمال کریں گے، بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف کو اپنا ہم نوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوں گی ملکی صورتحال پر وزیراعظم کو 31 جنوری سے پہلے گھر جانا ہی پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے قبل ہی اس کٹھ پتلی وزیر اعظم کو مستعفی ہونا پڑے گا اپوزیشن پر جتنے جھوٹے مقدمات بنائے وہ ثابت نہ ہو سکے لیکن عمران خان پر جو کیس بنے گا اس میں یہ چھوٹ نہیں سکیں گے۔

بلاول بھٹو نے حکومت پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی آرٹی، فارن فنڈنگ اور دیگر کیسز پر حکومتی پشت پناہی سے ثابت ہوگیا ادارے کرپشن میں ملوث ہیں حکومت ضد و انا کی لڑائی لڑ رہی ہے ہم جو بھی فیصلہ کریں گے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close