Featuredپاکستان

کرونا نے مزید ایک ہزار 895 افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

اسلام آباد : 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید 39 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا مزید 39 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 350 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 30 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 895 ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دورن کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.28 فیصد ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 722 ہے جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے دو ہزار دو بیالیس کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مجموعی کیسز چار لاکھ 88 ہزار 529 ہوگی جس میں سے صحت یاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 457 ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close