Featuredسندھ

شہر میں گٹکے اور ماوے سپلائی کرنے والا بڑا سپلائر گرفتار

کراچی: اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم یاسر نے اپنے گھر کی چھت پر کارخانہ بنا رکھا تھا اور گزشتہ کئی سال سے یہ کاروبار کررہا تھا

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دو من سے زائد چھالیہ اور17 کلو تمباکو اس کے علاوہ 25 کلو پاؤڈر، 100 کلو گٹکا ماوا اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دو بڑی جدید مکسچر مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : بھارت نے نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کیلیے باضابطہ درخواست دیدی

ایس ایس پی کے مطابق رواں سال گٹکا مافیا کے241 کارندے گرفتار ہوچکے ہیں، ڈسٹرکٹ سٹی میں218 ملزمان پر مقدمات درج ہوئے، اب تک 2 ہزار 120 کلو گٹکا اور مین پوری ضبط کی جاچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close