Featuredانٹرٹینمنٹ

اداکارہ عائزہ خان نے ایمن خان کو پیچھے چھوڑ دیا

اداکارہ عائزہ خان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے

اپریل 2020 میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی تھیں، بعدازاں اگست میں ان کے فالوورز کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی اور وہ سب سے زیادہ انسٹا فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی تھیں

اس وقت اداکارہ کے فالوورز کی تعداد 74 لاکھ تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 78 لاکھ ہوگئی تھی۔

اکتوبر میں ہونے والے ہم سوشل میڈیا ایوارڈز میں اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی کا خصوصی اعزاز دیا گیا تھا۔

دسمبر میں عائزہ خان کے فالوورز کے تعداد 78 لاکھ ہوگئی تھی اور وہ سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ایمن خان کے برابر آگئی تھی۔

اب عائزہ خان نے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اداکارہ عائزہ خان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایمن خان کے فالوورز کی تعداد 79 لاکھ ہے۔

ایمن خان اور عائزہ خان دونوں ہی اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال رہتی ہیں۔

ایمن خان اپنی شادی کے بعد سے ڈراما انڈسٹری سے کچھ دور ہوگئی ہیں اور 2019 کے بعد ان کا کوئی نیا ڈراما سامنے نہیں آیا۔

ڈراما ‘میرے پاس تم ہو’ سے عائزہ خان کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close