Featuredاسلام آباد

بھارت پاکستان کو دنیامیں تنہانہیں کرسکتا: عمران خان

اسلام آباد: بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کو دبا لے گا تو یہ اسکی خام خیالی ہے۔

وزیراعظم نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکامیں نئی حکومت آئی ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے نئی پالیسیاں کیاہیں، بھارت اگریہ سمجھتاہےکہ پاکستان کودبالےگاتویہ اسکی خام خیالی ہے۔

بھارت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیامیں شعوربیدارہوگیاہےکہ کشمیریوں پرظلم ہورہاہے، ہم نےبھارت سےپھرکہاکہ بات چیت کرے، بھارت نے ایف اےٹی ایف میں پاکستان کودبانےکوشش کی مگرناکام رہا، بھارت پاکستان کودنیامیں تنہانہیں کرسکتا۔

مسئلہ کسشمیر سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرکےلوگ 70سال سےآزادی چاہتےہیں، مسئلہ کشمیرایک بارپھرپوری دنیامیں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے اور کشمیرکامسئلہ دنیااوراقوام متحدہ میں اٹھ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کےباعث پاکستان کی مقبولیت دنیا میں زیادہ ہے، ماضی کے مقابلےمیں آج صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

اپوزیشن کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ  اپوزیشن کی چوری بچانے کے لیے عوام باہرنہیں نکلیں گے ، پی ڈی ایم والےجتنےلانگ مارچ کرناہےکرلیں ،لوگ ان کوسمجھ چکےہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close