Featuredاسلام آباد

 چھپ چھپا کر پچھلے دروازوں سے کیے گئے معاہدے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

اسلام آباد: کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے اورتفصیل سے آگاہ کیا جائے۔

مسلم لیگ ن نے حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان ڈیل کے معاملے پر بحث کی تحریک بھی سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

مسلم لیگ ن نےکالعدم تحریک لبیک سے معاہدہ فوری طور پر عوام اور پارلیمان کے سامنے لانےکا مطالبہ کردیا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے پولیس کے شہدا سے روا رکھےگئے رویے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ چھپ چھپا کر پچھلے دروازوں سے کیے گئے معاہدے قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور عوام سے دھوکا ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پولیس عوام کے لیے پہلی لائن آف ڈیفنس ہے، چار دن حکومت کی زبان درازی اور متضاد بیانات کی وجہ سے یہ خمیازہ بھگتنا پڑا،کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے اورتفصیل سے آگاہ کیا جائے، جن پولیس اہلکاروں کی جانیں گئیں اس کی مذمت کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 4سے 5 دن ملک منجمد رہا،کیاشرائط تھیں؟سامنے لائی جائیں، یہ حکومت قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے، چور دروازے سے ہونے والے یہ معاہدے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close