Featuredاسلام آباد

کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد انتقال کر گئے اور 7048 نئے مریض بھی سامنے آئے

جس میں سے 7048 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.54 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑ ھیں : اس ابہام میں نہ رہا جائے کہ کورونا خاتمے کی طرف جا رہا ہے

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29269 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 39 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2987 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 725 ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close